ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی نے مودی کو چوربھی ڈرپوک بھی بتایا

راہل گاندھی نے مودی کو چوربھی ڈرپوک بھی بتایا

Tue, 09 Apr 2019 22:43:23  SO Admin   S.O. News Service

گوہاٹی:9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو ’ڈرپوک‘قرار دیااور کہا،’چوکیدار محض چور ہی نہیں بلکہ ڈرپوک بھی ہے‘۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کبھی بھی وہ بدعنوانی پر بحث کرانے کے چیلنج کو قبول نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا،’جب میں نے مسٹر مودی سے بد عنوانی پر بحث کرانے کی گذارش کی تووہ اس وقت اس چیلنج کو قبول کرنے کے بجائے بھاگ گئے کیونکہ اگر بد عنوانی پر بحث ہوتی تو رافیل سودے کی حقیقت سامنے آجاتی‘۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی کو ’چور‘ بتایا تھا تو جواب میں مسٹر مودی نے خودکو’چوکیدار‘ قرار دیا تھا۔ مسٹر گاندھی کے اس تازہ ترین طنز یہ بیان کے سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔


Share: